تازہ ترین

داعش کی شکست پر اسرائیل میں صف ماتم بچھ گئی ہے سید حسن نصراللہ

کیٹیگری لبنان
Tuesday, 29 August 2017


مشرقی لبنان میں دہشت گردی کے خلاف، حزب اللہ اور لبنانی فوج کے مشترکہ فوجی آپریشن کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے سید حسن نصراللہ نے کہا کہ آپریشن کے دوران پورا علاقہ دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد ہوگیا ہے اور یہ نہ صرف لبنان بلکہ پورے خطے کے عوام کی بڑی کامیابی ہے۔سید حسن نصراللہ نے واضح کیا کہ، سارے صیہونی اور خاص طور سے صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاھو، عراق، شام اور لبنان میں داعش کی شکست پر آنسو بہا رہے ہیں۔حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اٹھائیس اگست کا دن، تاریخ میں لبنان کو دوسری بار آزاد کرانے کے دن طور پر یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جس طرح سن دوہزار میں لبنان کو پہلی بار آزاد کرایا گیا تھا اور اسرائیل کو لبنان سے نکال باہر کیا گیا تھا اسی طرح آج اس ملک کی سرزمین پر کوئی بھی دہشت گرد باقی نہیں بچا ہے۔حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ دہشت گردوں پر حزب اللہ نیز لبنانی اور شامی فوج کی برتری پورے خطے کے لیے ایک عظیم فتح ہے۔سید حسن نصراللہ نے کہا کہ آج لبنان اور پورے مشرق وسطی کے لیے تاریخی اور یادگار دن ہے۔قابل ذکر ہے کہ پیر کے روز مشرقی لبنان کے تمام علاقے داعشی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد ہوگئے ہیں۔ دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر کو لے کر آخری بس پیر کی رات راس بعلبک کے کوہستانی علاقے سے باہر نکل گئی ہے۔دہشت گرد گروہ داعش نے اتوار کے حزب اللہ لبنان اور لبنانی فوج کے محاصرے میں آنے کے بعد، جنگ بندی کو قبول کرتے ہوئے حزب اللہ کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے تھے۔پیر کے روز ہی شامی فوج اور حزب اللہ کے جوانوں نے شام کے علاقے مغربی القلمون کو بھی داعشی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا تھا۔

پڑھا گیا 974 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

امریکہ، صیہونی جنگی مجرموں کی حمایت کرتا ہے

امریکہ، صیہونی جنگی مجرموں کی حمایت کرتا ہے

فلسطین کی تحریک حماس نے واشنگٹن میں پی ایل او کا دفتر دوبارہ کھولنے کے لئے امریکہ کی شرط کو فلسطینی قوم کو جارحیت کا نشانہ بنانے پر صیہونی حکومت کے خل...

مقالہ جات

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org