ایران اور دنیا کے مختلف ملکوں میں جشن ولایت

کیٹیگری ایران
Saturday, 09 September 2017


اسلامی جمہوریہ ایران میں عید غدیر کی مناسبت سے عام تعطیل ہے اور سبھی چھوٹے بڑے شہروں کے مذہبی مقامات ، مساجد اور امامبارگاہوں میں جشن اور محلفوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سبھی شہروں کی سڑکوں اور سرکاری و غیرسرکاری عمارتوں کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے - عید غدیر کا جشن عشرہ ولایت کی مناسبت سے چند روز قبل سے ہی شروع ہوگیا تھا تاہم جمعے کی رات سے پورے ایران میں جشن غدیر اپنے عروج پر پہنچ گیا- اس پر مسرت موقع پر لوگ سڑکوں پر جگہ جگہ اسٹالیں لگا کر ایک دوسرے کو شربت اور میٹھائیاں تقسیم کررہے ہیں اور مسلمانوں کی عظیم عید کی مبارکباد پیش کررہے ہیں - عید غدیر اورعشرہ ولایت کی مناسبت سے محافل میلاد کے مرکزی اجتماعات مشہد مقدس میں فرزند رسول حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر اور قم میں جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم مطہر میں جاری ہیں - ہمارے نمائندوں نے خبردی ہے کہ مشہد مقدس اور قم میں روضوں کو بیحد خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے - مشہد مقدس اور قم کے روضے بقعہ نور بنے ہوئے ہیں - ان مقدس مقامات میں جاری محفلوں میں علما اور ذاکرین عید غدیر کی اہمیت اور فضلیت پر روشنی ڈال رہے ہیں - غدیر خم مکہ و مدینہ کے درمیان واقع ایک علاقے کا نام ہے اور جب سرکار دوعالم حضرت محمد مصطفے صل اللہ علیہ وآلہ وسلم حجۃ الوداع کے بعد واپس لوٹ رہے تھے تو اسی مقام پر آپ نے حکم خدا وندی سے حضرت علی علیہ السلام کو اپنا جانشین اور ولی اعلان کیا - سرکار دوعالم نے اپنے آخری حج کی واپسی پر ان سبھی حاجیوں کو جنھوں نے حج میں شرکت کی تھی غدیر خم کے مقام پر جمع کیا اور حضرت علی علیہ السلام کو اللہ کے حکم سے اپنا وصی و جانشین اعلان کیا - پیغمبر اسلام کی پوری حیات طیبہ مختلف جہتوں سے اہمیت کی حامل ہے لیکن اس دوران واقعہ غدیر آّپ کی حیات مبارکہ کا ایک اہم ترین واقعہ ہے - عید سعید غدیر کو اسلامی روایتوں میں عیداللہ الاکبر کہا جاتا ہے اور اس عید کو سبھی ادیان کی سب سے بڑی عید کہا جاسکتا ہے کیونکہ اس دن سبھی پیغمبران الہی کی زحمتوں کا نتیجہ عملی شکل میں سامنے آیا تھا - عراق میں بھی مقدس مقامات اور روضوں میں عید غدیر کا جشن انتہائی شان و شوکت کے ساتھ منایا جارہا ہے- نجف اشرف میں موجود ہمارے نمائندے کا کہنا ہے کہ عید غدیر کے موقع پر عراق اور دنیا کے دیگر ملکوں کے لاکھوں زائرین بارگاہ علوی میں حاضر ہیں اور مولائے کائنات کی تاج پوشی ولایت کی سالگرہ کی مناسبت سے خود ان کے حضور ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کررہے ہیں جبکہ پاکستان اور ہندوستان سے بھی اطلاعات ہیں کہ عید غدیر کی مناسبت سے ہر طرف جشن اور محفلوں کا دورجاری ہے -

پڑھا گیا 430 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

اسرائیل، حماس کے میزائل تجربے سے پریشان

اسرائیل، حماس کے میزائل تجربے سے پریشان

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے میزائل کا کامیاب تجربہ کرکے اسرائیل کو سخت پریشان کر دیا ہے۔ اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے عسکری شعبے قسام بریگیڈ کا...

مقالہ جات

*کردستان کا قیام پاکستان کے لئے خطرے کا الارم*

*کردستان کا قیام پاکستان کے لئے خطرے کا الارم*

*تحریر: ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی.* (أخبار عربية الخميس 21-09-2017 الساعة 02:01 ص ) قطری اخبار بوابة الشرق نے برطانوی اخبار ٹائمز نے نقل کرتے ہوئے ا...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org