اسلامی ممالک کا عملی اقدام میانمار کے مسئلے کا حل ہے آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای

کیٹیگری ایران
Tuesday, 12 September 2017


آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج صبح اپنے درس خارج میں میانمار میں رونما ہونے والے انسانی المیئے پرعالمی اداروں اور انسانی حقوق کی دعویداروں کی خاموشی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے تاکید کی کہ اس مسئلے کا راہ حل میانمار کی بے رحم حکومت پر سیاسی اوراقتصادی دباؤ ڈالنے میں ہے۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاہم عملی اقدامات سے مراد فوج یا فورسز بھیجنا نہیں بلکہ میانمار پر سیاسی، اقتصادی اور تجارتی دباو ڈالنا ہے اور میانمار کے مظالم کے خلاف عالمی فورمز پر آواز بلند کرنا ہے.

حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے میانمار میں مسلمانوں کے خلاف مظالم کے حوالے سے اسلامی تعاون تنظیم کےغیرمعمولی اجلاس بلانے پر تاکید کی اورفرمایا کہ آج کی دنیا ظلم و ستم کی دنیا ہے اورظلم سے بھری دنیا میں ایران اپنا مؤقف فخر کے ساتھ بیان کرتا ہے اور ایران اپنے اس فخر کو جاری رکھے کہ وہ دنیا کے مظلوموں کی حمایت کرتا ہے چاہے وہ مقبوضہ فلسطین میں صیہونیوں کی جانب سے ہویا چاہے وہ یمن، بحرین، میانمار یا کسی اورجگہ پرہو۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ میانمار میں تشدد کے واقعات کو مسلمان اور بدھ مت کی لڑائی قرار دینے کا تاثرغلط ہے البتہ ممکن ہے کہ اس لڑائی میں مذہبی تعصب بھی کارفرما ہو لیکن حقیقت میں یہ مسئلہ ایک سیاسی مسئلہ ہے کیونکہ اس مسئلہ میں میانمار کی حکومت خود ملوث ہے اور اس حکومت کی سربراہ بھی ایک ایسی بے رحم عورت ہے جس نے امن کا نوبل انعام لے رکھا ہے اوراس طرح امن کے نوبل انعام کی حقیقت بھی ختم ہوگئی ہے۔

حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے میانمار کے واقعات کی محض مذمت کرنے پر تنقید کرتے ہوئے فرمایا کہ انسانی حقوق کے نام نہاد دعویدار مخصوص ممالک میں تو ایک مجرم کو سزا دلوانے کے لئے بہت شور شرابا کرتے ہیں مگر وہ میانمار میں ہزاروں افراد کے قتل عام اورآوارہ وطن ہونےپرخاموش ہیں.

پڑھا گیا 336 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

اسرائیل، حماس کے میزائل تجربے سے پریشان

اسرائیل، حماس کے میزائل تجربے سے پریشان

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے میزائل کا کامیاب تجربہ کرکے اسرائیل کو سخت پریشان کر دیا ہے۔ اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے عسکری شعبے قسام بریگیڈ کا...

مقالہ جات

*کردستان کا قیام پاکستان کے لئے خطرے کا الارم*

*کردستان کا قیام پاکستان کے لئے خطرے کا الارم*

*تحریر: ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی.* (أخبار عربية الخميس 21-09-2017 الساعة 02:01 ص ) قطری اخبار بوابة الشرق نے برطانوی اخبار ٹائمز نے نقل کرتے ہوئے ا...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org