تازہ ترین

عراق میں داعشی بھیڑیوں نے گدھوں کا استعمال شروع کردیا

کیٹیگری عراق
Tuesday, 12 September 2017


داعشی دہشت گردوں نے عراق کے صوبے کرکوک کے جنوب مغرب میں واقع شہر حویجہ سے دیالہ اور صلاح الدین صوبے کے درمیان واقع سرحدی علاقوں کی جانب فرار ہونے اور اپنی لاکھوں ڈالرز کی رقوم جو کہ اسمگلنگ، اغوا برائے تاوان، عراقی تیل کی فروخت اور بیرونی امداد وغیرہ سے انہیں حاصل ہوتی ہے، کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کیلئے، عراقی فوج اور رضاکار فورس حشد الشعبی کے خوف سے اب گدھوں کا استعمال شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق متعدد داعشی دھشت گرد، رقوم سے بھرے ہوئے تھیلے، گدھوں پر لادے، حمرین پہاڑی سلسلے سے ہوتے ہوئے حویجہ کی حدود سے باہر فرار ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش پر عراقی آرمی اور حشد الشعبی کے پے درپے حملوں اور فتوحات کا اس قدر خوف طاری ہوا ہے کہ وہ فرار ہونے کیلئے برقعے اور میک اپ کا سہارا لیکر اور اپنی داڑھی کے بال منڈوا کر فرار ہونے میں عافیت سمجھتے ہیں اور اب انہوں نے اپنے فرار کیلئے گدھوں کا سہارا بھی لینا شروع کردیا ہے۔

جریدہ الغد کے مطابق داعشی کمانڈرز جو کہ پچھلے 48 گھنٹوں میں حویجہ سے دیالہ اور صلاح الدین صوبے کے سرحدی علاقوں میں فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں ان کی تعداد بارہ ہوگئی ہے جو گیارہ گدھوں کی مدد سے فرار ہوئے ہیں۔

واضع رہے کہ عراقی صوبے کرکوک کا مغربی شہر حویجہ اور اس کے اطراف کے علاقے دو ہزار چودہ (2014) کے وسط سے داعش کے قبضہ میں تھے جہاں انہوں نے اپنی خون آشامی کی روایت کو قائم رکھتے ہوئے متعدد بے گناہ شہریوں کو قتل کردیا تھا جس کے نتیجے میں ہزاروں شہری ان علاقوں سے نقل مقانی کرنے پر مجبور ہوگئے تھے۔

اور اب جبکہ عراقی آرمی اور رضاکار فورس حشد الشعبی کی پے در پے کامیابیوں اور گزشتہ ہفتے تلعفر کی آزادی کے بعد اس علاقے میں داعش کے سروں پر خوف کے بادل منڈلانے لگے اور ان کے کمانڈرز گدھوں پر سوار ہوکر فرار ہونے لگے۔

ذرا سوچیں، داعش کے یہ خون آشام بھیڑیے، گدھوں پرسوار ہوکر فرار ہوتے کیسے دکھتے ہوں گے؟

پڑھا گیا 748 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

امریکہ، صیہونی جنگی مجرموں کی حمایت کرتا ہے

امریکہ، صیہونی جنگی مجرموں کی حمایت کرتا ہے

فلسطین کی تحریک حماس نے واشنگٹن میں پی ایل او کا دفتر دوبارہ کھولنے کے لئے امریکہ کی شرط کو فلسطینی قوم کو جارحیت کا نشانہ بنانے پر صیہونی حکومت کے خل...

مقالہ جات

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org