عراقی کردستان میں ریفرنڈم خیانت تھا

کیٹیگری ایران
Friday, 06 October 2017


تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطیب آیت اللہ سید احمد خاتمی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دنیا نےاس ریفرنڈم کو تسلیم نہیں کیاہے کہا کہ ایران، عراق اور ترکی کی یکجہتی عراقی کردستان میں ریفرنڈم کی سازش کا بھرپور مقابلہ کرنے کا موثر طریقہ کار ہے - تہران کے خطیب نماز جمعہ نے کہا کہ عراقی کردستان کے حکام نے علاقے کے ممالک اور عراق کی مرکزی حکومت کی نصیحتوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اس علاقے کی علیحدگی کے لئے ریفرنڈم کرا کے خیانت کی ہے- تہران کے خطیب نماز جمعہ آیت اللہ احمد خاتمی نے امریکہ کے لاس ویگاس شہر میں عوام کے قتل عام اور دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران ، بے گناہوں کے قتل عام کی مذمت کرتا ہے چاہے وہ دنیا میں کہیں بھی ہو تاہم اس کا خیال ہے کہ امریکہ اور مغرب کو یمن سمیت دنیا بھر میں بےگناہ عوام کے قتل عام کے سلسلے میں دوہرے رویے کو ترک کردینا چاہئے- تہران کے خطیب نماز جمعہ نے امریکہ کی جانب سے ایٹمی سمجھوتے کی خلاف ورزی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی سمجھوتے پردوبارہ مذاکرات نہیں ہوسکتے- اور ایران کے عوام اور حکام کو امریکہ پر اعتماد نہیں ہے- آیت اللہ احمد خاتمی نے ایران میں ہفتہ پولیس کے آغاز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور سیکورٹی اہلکار ایران اسلامی کی عزت و آبرو کاباعث ہیں کیونکہ وہ ملک میں امن و امان کے قیام اور بدامنی ، منشیات نیزاسمگلنگ کی روک تھام میں آگے آگے رہتے ہیں-

پڑھا گیا 433 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

فلسطینیوں کی جانب سے صیہونی فوجیوں کو منھ توڑ جواب

فلسطینیوں کی جانب سے صیہونی فوجیوں کو منھ توڑ جواب

غزہ پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی بمباری کے بعد فلسطین کی تحریک مزاحمت حماس نے مقبوضہ فلسطین میں کرم ابوسام اور اشکول پر سات میزائل فائر کئے جس سے...

مقالہ جات

یمن تا فلسطین، دشمن ایک ہی ہے

یمن تا فلسطین، دشمن ایک ہی ہے

بہت سی خبریں ہیں جو عام انسانوں تک پہنچائی نہیں جاتیں، کیونکہ ذرائع ابلاغ کے مالکان اور انہیں مالی مدد فراہم کرنے والوں کی اپنی ترجیحات ہیں۔ یہ مسئلہ ...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org