تازہ ترین

یمن، سعودی اتحاد کے 6 فوجی ہلاک

کیٹیگری یمن
Thursday, 12 October 2017


یمنی فوجیوں نے صوبہ الجوف میں واقع علاقے وادی شواق میں سعودی اتحاد کے فوجیوں پر فائرنگ کر کے دو فوجیوں کو ہلاک اور متعدد دیگر کو زخمی کر دیا جبکہ صوبہ تعز میں انجام پانے والی کارروائی میں سعودی اتحاد کے چار فوجی ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گۓ۔

صوبہ شبوہ میں بھی عسیلان کے علاقے الساق میں یمنی فوج نے سعودی اتحاد کے فوجیوں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔

واضح رہے یمن کی تحریک انصار اللہ نے گزشتہ روز صوبہ مآرب میں سعودی عرب کا ایک ڈرون طیارہ بھی مار گرایا تھا یہ طیارہ صرواح کے علاقے المشجح میں مار گرایا گیا۔

یمن کے عوامی رضاکاروں نے یکم اکتوبر کو بھی، ایم کیو 9، قسم کے ایک امریکی ڈرون طیارے کو مار گرایا تھا جس کو مار گرانے اور اس کے ملبے کی تصاویر بھی انھوں نے شائع کی تھی۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے صوبے نجران کی الخضرا گذرگاہ کے قریب سلاطح اور البیضا علاقوں نیزغرامیل پہاڑوں پر حملہ کر کے کئی سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔

اس سے قبل سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے صعدہ کے کتاف علاقے پر سات بار بمباری کی۔

یمن کی سرکاری فوج اور رضاکار فورسز نے سعودی اتحادی افواج کے خلاف صوبہ تعز کے علاقے موزع میں ایک منفرد کارروائی کرکے متعدد سعودی حمایت یافتہ اہلکاروں کو ہلاک کردیا جبکہ یمنی فوج نے شمال مشرقی صنعا کے علاقے نہم میں سعودی عرب کی ایک بکتربند گاڑی کو بھی تباہ کردیاہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب امریکہ کی حمایت سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو مسلسل جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے جس میں اب تک دسیوں ہزار یمنی عام شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ اس ملک کی بنیادی تنصیبات بھی تباہ ہو چکی ہیں۔

پڑھا گیا 242 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

وطن کی خاطر جان دینے والے شہداء کو یاد رکھیں !!

وطن کی خاطر جان دینے والے شہداء کو یاد رکھیں !!

شیعت نیوز: پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک سڑک کو اپنی جان پر کھیل کی کئی زندگیاں بچانے والے طالب علم اعتزاز حسن کے نام منسوب کیا گیا ہے۔15 ...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org