تازہ ترین

لبنان کے عوام حزب اللہ کو ایک دفاعی طاقت کی حیثیت سے دیکھتے ہیں صدر میشل عون

کیٹیگری لبنان
Thursday, 30 November 2017


لبنان کے صدر میشل عون نے اس حقیقت پر تاکید کرتے ہوئے کہ حزب اللہ صیہونی حکومت کی جارحیت کے مقابلے میں ایک عوامی مزاحمتی طاقت ہے، کہا ہے کہ لبنان کے عوام حزب اللہ کو ایک دفاعی طاقت کی حیثیت سے دیکھتے ہیں۔انھوں نے، حزب اللہ کے اقدامات کو دہشت گردی سے تعبیر کئے جانے کو مسترد کرتے ہوئے اس عوامی تحریک کے خلاف الزامات کوبے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ حزب اللہ نے لبنان کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے اور اس نے لبنان کے اندر اور باہر دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔میشل عون نے کہا کہ صیہونیوں کے مقابلے میں حزب اللہ ایک عوامی مزاحمتی قوت ہے۔لبنان کے صدر نے اسی طرح شام کے اقتدار میں بشار اسد کے باقی رہنے کی ضرورت پر تاکید کی۔انھوں نے کہا کہ بشار اسد اقتدار میں موجود ہیں اور شام میں جمہوری تبدیلیوں کا مشاہدہ کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ حزب اللہ نے لبنان کے اندر اور باہر داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف جنگ کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ ختم ہونے پر حزب اللہ کے جوان اپنے ملک واپس لوٹ آئیں گے۔لبنان کے صدر نے وزارت عظمی کے عہدے پر سعد حریری کے باقی رہنے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لبنان میں مختلف جماعتوں اور اندرون و بیرون ملک حکومت کے صلاح و مشورے سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ سعد حریری کے وزیراعظم بنے رہنے کے بارے میں اتفاق رائے پیدا ہو سکتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ لبنان کی حکومت آئندہ ہفتے اور میشل عون کے دورہ اٹلی سے واپسی پر اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دے گی۔لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری نے چار نومبر دو ہزار سترہ کو سعودی عرب میں اپنا استعفی نامہ پڑھ کر سنایا تھا جو بظاہر سعودی حکمرانوں نے ان کو لکھ کر دیا تھا تاہم بیروت واپسی پر انھوں نے اعلان کیا ہے کہ لبنان کے صدر میشل عون کی اپیل پر انھوں نے وزارت عظمی کے عہدے سے مستعفی ہونے کے اپنے فیصلے کو معطل کردیا ہے

پڑھا گیا 83 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

وطن کی خاطر جان دینے والے شہداء کو یاد رکھیں !!

وطن کی خاطر جان دینے والے شہداء کو یاد رکھیں !!

شیعت نیوز: پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک سڑک کو اپنی جان پر کھیل کی کئی زندگیاں بچانے والے طالب علم اعتزاز حسن کے نام منسوب کیا گیا ہے۔15 ...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org