فلسطینی بیت المقدس اور غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کے مسئلہ کو فراموش کردیں محمد بن سلمان

کیٹیگری سعودی عرب
Monday, 04 December 2017


شیعت نیوز (ریاض) سعودی عرب کے امریکہ اور صہیونی نواز ڈکٹیٹر ولیعہد محمد بن سلمان نے فلسطینی صدر محمود عباس سے کہا ہے کہ وہ بیت المقدس کے مسئلہ کو فراموش کردیں۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے ایک ماہ قبل سعودی عرب کا دورہ کیا تھا اس دورے کے دوران سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے محمود عباس کو تجویز پیش کی تھی کہ وہ مسئلہ بیت المقدس کو فراموش کردیں۔ فلسطینی اور یورپی سفارتی ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان نے اس ملاقات میں جو تجاویز پیش کیں وہ سب اسرائيل کے مفادات میں تھیں۔ اور اسی تجاویز فلسطینی عوام کبھی قبول نہیں کریں گے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق محمد بن سلمان کی تجاویز کے مطابق آوارہ وطن فلسطینیوں کو واپسی کا کوئی حق نہیں، غیر قانونی یہودی بستیوں کو تسلیم کیا جائے اور بیت المقدس کے مسئلہ کو فراموش کردیا جائے تو اس صورت میں مستقل فلسطینی ملک تشکیل پاسکتا ہے نیویارک ٹائمز کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد کی یہ سب تجاویز اسرائیل کے مفادات میں ہیں جنھیں فلسطینی اور عالم اسلام کبھی قبول نہیں کرےگا۔

پڑھا گیا 726 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

فلسطینیوں پرکوئی امن فارمولا مسلط نہیں کیا جاسکتا:ابو مرزوق

فلسطینیوں پرکوئی امن فارمولا مسلط نہیں کیا جاسکتا:ابو مرزوق

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کی مرضی کے خلاف...

مقالہ جات

ایام فاطمیہ کی مناسبت سے وہ ایک ماں تھی…..

ایام فاطمیہ کی مناسبت سے وہ ایک ماں تھی…..

گھر میں سناٹا چھایا ہو اتھا بچے اور شوہر باہر گئے ہوئے تھے وہ تنہا تھی اور اپنے حجرے میں بند اپنے رب سے ملاقا ت کے لئے اپنے آپ کو آمادہ کر رہی تھی۔ او...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org