عالمی سامراج اور استعمار چاہے جو بھی کر لے، بیت المقدس ہمارا ہے مقتدی صدر

کیٹیگری عراق
Monday, 04 December 2017


عراق کے شیعہ رہنما اور صدر تحریک کے سربراہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں امریکی صدر کو کھری کھری سنا دیں

انھوں نے لکھا کہ عالمی سامراج اور استعمار چاہے جو بھی کر لے بیت المقدس ہمارا ہے نہ کہ کسی اور کا۔

عالمی ذرائع ابلاغ میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ بدھ کے روز اپنی تقریر میں بیت المقدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور قرار دینے جارہے ہیں جس کو لے کر عراق کے شیعہ رہنما اور صدر تحریک کے سربراہ حجت السلام والمسلمین سید مقتدی صدر نے امریکی صدر کو کھری کھری سنا دی ہیں۔

انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ عالمی سامراج اور استعمار چاہے جو بھی کر لے بیت المقدس ہمارا ہے نہ کہ کسی اور کا۔

انھوں نے ٹرمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے نظریہ کی کوئی حیثیت نہیں اور آپ کی قدرت بھی محدود ہے، ہمیں آپ کے نظریات کی کوئی ضرورت نہیں، بیت المقدس ہمارا ہے اور یہ سرزمین بھی ہماری ہے۔

سید صدر نے مزید کہا کہ بیت المقدس کا خدا ہے جو اس کی حفاظت کرتا ہے اور اس کے بندے ہیں جو جان قربان کرنے کے لیے تیار ہیں یادرہے کہ جمعہ کو ایک امریکی اعلی عہدہ دار نے کہا تھا کہ ممکن ہے بدھ کو ٹرمپ اپنی تقریر میں بیت المقدس کو اسرائیل کے دارالحکومت قرار دے دیں۔

پڑھا گیا 765 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

فلسطینی عوام کا واپسی مارچ جاری رکھنے کا اعلان

فلسطینی عوام کا واپسی مارچ جاری رکھنے کا اعلان

فلسطین انفارمیشن سینٹر کے مطابق وزارت صحت کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ جارحیت میں شہید ہونے والوں میں تیرہ بچے بھی ش...

مقالہ جات

صدی کی سب سے بڑی ڈیل کیا ہے؟

صدی کی سب سے بڑی ڈیل کیا ہے؟

صدی کی سب سے بڑی ڈیل در حقیقت مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے ایک نیا نقطہ نظرہے جسے امریکی صدر ٹرمپ نے پیش کیا ہے اور اس نقطہ نظر کو امریکی اتحادی عرب ممال...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org