پاکستان میں دہشت گردی کا خدشہ حساس اداروں کا ہائی الرٹ جاری

کیٹیگری پاکستان
Friday, 12 January 2018


شیعیت نیوزـ: حساس اداروں نے مستقبل قریب میں پاکستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔حساس اداروں کی طرف سے جاری کئے گئے ہائی الرٹ کے مطابق جماعت الاحرار نامی دہشت گرد تنظیم کے کمانڈر عبدالولی عرف خالد خراسانی نے جماعت الاحرار کودہشت گردی کا ہدف دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ وہ کنٹونمنٹ (آر ڈی نینس واہ فیکٹری) کے علاوہ کراچی اور فیصل آباد میں آئل کے گوداموں کو نشانہ بنانے کیلئے خودکش بمبار تیار کریں۔ ذرائع کاکہناہے کہ خیبر پختونخوا میں داعش بھی دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ منظور خان نامی دہشتگرد کو اسلام آباد، لاہور، کراچی اور کوئٹہ میں دہشت گردی کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ حساس اداروں کی معلومات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ افغان دفاعی تنظیم ’’امن‘‘ کوحافظ گل بہادر کی کمانڈ میں پاکستان میں دہشتگردی کا ٹاسک دیاگیا ہے جس کے مطابق افغان دفاعی تنظیم کے دہشت گرد لوئر کرم کے قریب سے افغان سرحد عبور کرکے پاکستان میں داخل ہونگے اور اپنے اہداف کو نشانہ بناکر روپوش ہونے کی کوشش کریں گے۔ ادھر باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ بہت سی وطن دشمن ایجنسیاں پاکستان کے اندر اپنا نیٹ ورک بناچکی ہیں جو سہولت کار کا کردار ادا کرتے ہیں۔

پڑھا گیا 739 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

آہنی عزم یمنی، آل سعود حوصلہ ہارنے لگے(1)

آہنی عزم یمنی، آل سعود حوصلہ ہارنے لگے(1)

سعودی بادشاہت کے بانی عبدالعزیز بن عبدالرحمن نے اپنی موت سے پہلے بیٹوں کو وصیت کرتے ہوئے یمن سے متعلق جو جملے ادا کئے، وہ جملے سعودی عرب کی یمن کے سات...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org